• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے چھاپے، 2 انسانی اسمگلروں سمیت 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 2انسا نی سمگلروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،انسانی سمگلروں نےمعصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے،جبکہ تیسرا ملزم مشہور برانڈ کے جعلی پراڈکٹس بنانے اور اس کے فروخت میں ملوث ہے ۔ ایف آئی اے سرگودھا سرکل کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم حسن علی کو گرفتار کیا جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معصو م شہری کو آسٹریلیا میں پرکشش ملازمت اور ویزا دلوانے کا جھانسا دیا اور اس سے 16 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیانے کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا ، ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 17/22 کے تحت مقدمہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نےدرج کیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ملزم محمد بلال کو لاہور سے گرفتار کیا ،جس نے ایک شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 93 ہزار روپے ہتھیائے تھے اور رقم بٹورنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ایک اورکارروائی گجرات میں کی گئی جہاں ملزم لیاقت محمد عباس کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید