اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں آزاد ارکان اور اتحادیوں کاسپیکر ڈائس کا گھیراؤ ،ڈائس کے سامنے دھرنا دیدیا ،عمران کی رہائی کیلئے شدید نعرے بازی کی ، محمود خان اچکزئی کا بانی سے ملاقات تک بائیکاٹ کا اعلان ،اپوازیشن اتحا د نے شور شرابہ، احتجاج ، واک آؤٹ کیا گیا،JUIاحتجاج میں شریک نہیں ہوئی،احتجا ج کے دوران ایوان کی کارروائی ڈسٹرب ہوئی اور حکومتی اراکین ، وزراء اور ڈپٹی سپیکر نے ہیڈ فون لگا کر کارروائی چلائی پیر کے روز ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی ژاہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں آزاد ارکان اور ان کے اتحادیوں نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، اپوزیشن نے شرم کرو حیا کرو ،عمران کو رہا کرو کے نعرے لگائے ۔ پی ٹی آئی ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے نیچے زمین پر بیٹھ گئے۔