• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بیٹی کو 25 برس قبل قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص گرفتار

لندن (مرتضی علی شاہ) جرمنی میں بیٹی کو 25 برس قبل قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص گرفتار، لڑکی پر تشدد کیا گیا تھا اور موت کے وقت اس کی عمر 16 برس تھی، لاش دریائے مائن سے ملی تھی۔ ملزم کی عمر 67برس، گرفتاری انٹرپول کی آئڈیٹیفائی می مہم کا حصہ ہے جو چھ ممالک میں چلائی گئی۔ لڑکی کی لاش دریائے مائن سے ملی تھی، نوعمر لڑکی کی شناخت “ڈیانا ایس” کے نام ہوئی تھی۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق قتل کے شبہ میں گرفتار کن شہری کی عمر 67برس ہے اور وہ پاکستان میں پیدا ہوا تھا۔ گرفتاری انٹرپول کی آئڈیٹیفائی می مہم کا حصہ ہے جو چھ ممالک بلجیم، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ اور اسپین میں چلائی گئی۔

اہم خبریں سے مزید