• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،گرینڈ سرچ آپریشن، 12 مشکوک افراد زیرِ حراست، اسلحہ برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے گرینڈ کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیا گیا ۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیرِ نگرانی کیے گئے اس آپریشن کے دوران 364 افراد، 149 گھروں، 21 ہوٹلوں اور 49 دکانوں کی جامع چیکنگ کی گئی،سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 183 موٹر سائیکلیں اور 53 گاڑیاں روک کر چیک کی گئیں، دورانِ آپریشن ایک افغان باشندے سمیت 12 مشکوک افراد اور 14 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا،اس دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید