• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جاپانی ثقافت، زبان اور تحقیق کے فروغ کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں “جاپان۔پاکستان ترقیاتی مرکز” کے قیام کے ساتھ جاپانی ثقافت، زبان اور تحقیق کے فروغ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان میں جاپان کے سفیر آکاماتسو شوئیچی نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کو جاپان سے متعلق 168 قیمتی کتابیں پیش کیں جنہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے وصول کیا۔یہ کتب جاپان کی تاریخ، سیاست، معیشت، ادب، فلسفہ، ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں جو طلبہ، اساتذہ اور محققین کے لیے اہم علمی سرمایہ ثابت ہوں گی۔
اسلام آباد سے مزید