• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک ڈکیتی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

پشاور(نیوزرپورٹر) انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بنک ڈکیتی کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزمان عماد، شعیب اور عمر پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ پر واقع ایک نجی بنک میں ڈکیتی کی کوشش کی جس کو پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ناکام بنادیا تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ بہار علی شہید ہوگئے ، پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز جب ملزمان کو اے ٹی سی جج کی عدالت میں پیش کیاگیا توتفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان کو نجی بنک ڈکیتی کرنے اورپولیس آفیسر کو شہیدکرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے ،عدالت نے پولیس کی استدعامنظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پشاور سے مزید