• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنگ آکر شہریوں نے وی آئی پی پروٹوکول توڑنا شروع کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں وی وی آئی پی پروٹوکول سے تنگ آکر شہریوں نے وی آئی پی پروٹوکول توڑنا شروع کردیا ،مین شاہراہ فیصل میٹرول چورنگی کے قریب بدھ کی شام وی وی آئی پی پروٹوکول کے نام پرپولیس کی جانب سے ٹریفک بند کی گئی تھی،اس دوران شہریوں نے ہارن بجا کر وی وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف احتجاج شروع کردیا ،اس دوران شہری کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹروپول چورنگی کے قریب بند کی گئی ٹریفک میں پھنسے شہریوں نےبار بار اپنی گاڑیوں کے ہارن بجاکر وی وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا،اس وی وی آئی وی پروٹوکول کی سیکیورٹی پر تعینات ایک ایس ایس یو کمانڈو شہریوں کی طرف بڑھتا ہے تو شہری مزید مشتعل ہوجاتے ہیں اس دوران ایس ایس یو کمانڈو شہریوں پر اسلحہ تان کر انہیں خاموش کرانے کی کوشش کرتا ہے تاہم شہری مزید شور شرابا شروع کردیتے ہیں جس پر ایس ایس یو کا اہلکار شہریوں سے دور جا کر کھڑا ہوجاتا ہے ،واضح رہے کہ چند روز قبل کلفٹن میں بھی شہریوں نے وی وی آئی پی پروٹوکول توڑ کر ٹریفک بحال کردی تھی ۔

ملک بھر سے سے مزید