ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں کو درپیش مسائل، بجٹ 2026-27ء کی تیاریوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کیصدارت ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حکومت کو تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔