پشاور( لیڈی رپورٹر)تحصیل شیوا نارتھ وزیرستان کو گیس رائلٹی دی جائےمزکورہ علاقہ میران شاہ سے دور ہونے کی وجہ سے کئی سہولیات سے محروم ہے جن میں پینے کا صاف پانی اور علاقے کو صحت اور تعلیم کی سہولیات مکمل طور پر موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل شیوا نارتھ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ملک محمد نور نے ملک رشید خان، ملک گل امین اور ملک عبدالرحمن اور علاقہ معززین کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت تحصیل شیوا گیس رائلٹی نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے لڑکیوں کا صرف ایک سکول ہے باقی اور دیگر لڑکوں کے سکول بھی سات اٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں اور ٹرانسپورٹ موجود ہے جس کی وجہ سے طلباء کو پیدل انے جانے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایس ار ایس پی کی ٹیم اور سی ایس ار اور ماڑی انرجز کے مشکور ہیں کہ انہوں نے علاقے میں فلاحی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام تو حکومت کو کرنے چاہیے تھے اس موقع پرملک رشید خان اور دیگر معززین نے علاقہ نے کہا کہ کچھ عناصر خود تو شیوا میں کچھ ترقیاتی کام نہیں کر رہے لیکن ایس ار ایس پی اور ماڑی انرجز کو علاقے سے اؤٹ کرنے کی مبینہ طور پر اتمانزئی قوم دھمکیاں دے رہی ہے اور غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے۔