• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا میں پانی پر جنگ کے خدشات، چناب پر دو بڑے بھارتی منصوبوں پر کام شروع

اسلام آباد(صالح ظافر) جنوبی ایشیا میں پانی کی جنگ کے خدشات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں کیونکہ بھارت نے دریائے چناب سے جڑے تقریباً 2 ہزار 600 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے دو بڑے منصوبے شروع کر دیے ہیں، وہ بھی ایسے وقت میں جب مستقل ثالثی نے واضح طور پر فیصلہ دیا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا غیر مؤثر نہیں بنا سکتا۔بھارتی اقدام نے پاکستان میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ یہ منصوبے نہ صرف دریائے چناب کے بہاؤ کو متاثر کر سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں خطے کو “واٹر وار” کی طرف بھی دھکیل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک طرف عالمی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کیا، تو دوسری جانب چناب بیسن میں ہائیڈرو پاور اور پانی موڑنے کے کئی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے۔ بھارتی سرکاری کمپنی ان منصوبوں پر عملدرآمد کرے گی۔سب سے بڑا منصوبہ ’’چناب بیاس لنک ٹنل پراجیکٹ‘‘ ہے جس پر تقریباً 2 ہزار 352 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئے گی۔

اہم خبریں سے مزید