• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل اور قطری وفد تہران میں، آرمی چیف اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے، دورہ ثالثی کا حصہ ہے، ISPR

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا‘ اس موقع پر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے‘ خطے میں قیام امن اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیراعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِ عمل دینے کے قریب ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں‘وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نےجنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی جمعہ بھی تہران میں ہی قیام کریں گے، محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھےہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید