• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ کیا جائے، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خاتمے کی ہدایت کی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کےلئے شہر کے اندر ٹائون میونسپل ایڈ ایڈمنسٹریشن، بلدیہ عظمی اور کنٹونمنٹ بورڈز کی مشاورت سے کراچی انتظامیہ نے ناردرن بائی پاس پر قائم مرکزی منڈی کے علاوہ 21 منڈیاں قائم کی ہیں انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ و ہ اجاز ت کے بغیر قائم تمام مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کریں ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے انھیں ترجیحی اقدامات کرکے فور ی ہٹایا جائے ، انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنے ضلع میں ٹریفک دبائو پر قابو پانے کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر اقدامات کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید