کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے کے آئینی بینچ نے اورنگی ٹاؤن میں پانی کے شدید بحران کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن و دیگر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اورنگی کی آدھی سے زائد آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے، ٹینکرز کے ذریعے بھی صاف پانی دستیاب نہیں، عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں، صوبائی حکومت، واٹر بورڈ اور میئر عوام کو پانی دینے میں ناکام ہیں، 30 سے 45 دن بعد پانی آتا ہے، جو شہریوں کیلئے ناکافی ہے، متوسط طبقہ مہنگے ٹینکرز افورڈ نہیں کرسکتا، غیر قانونی ہائیڈرینٹس اور ناجائز کنکشنز بھی بحران کی جڑ ہیں، میئر بطور چیئرمین واٹر بورڈ مؤثر کارکردگی نہیں دکھا سکے، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔