• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار، ڈی آئی بی انچارج معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ایسٹ نے مبینہ بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اوردیگرسنگین الزامات پر کورنگی صنعتی ایریا تھانےکےایس ایچ او سمیت 7پولیس اہلکار اورکورنگی ڈی آئی بی انچارج کو معطل کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق معطل پولیس افسران میں ایس ایچ او ناصرمحمود،سب انسپکٹر لیاقت علی، ہیڈ کانسٹیبل گھنور، ہیڈ کانسٹبل عبدالروف ،کانسٹبل کاشف،کانسٹبل فیضان اورکانسٹبل عمیرطارق ، ڈی آئی بی انچارج انسپکٹر کاشف قیوم بھی شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید