کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمان بدترین انسانی بحران کا شکار ہیں،ہزاروں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہو چکی ہیں ، اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں صرف مذمتی بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک،پانی،ادویہ اور طبی سہولتوں کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے،فلسطینی عوام تک فوری انسانی امداد پہنچا نے کے انتظامات کئے جائیں ۔