کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صاحب نصاب افراد پر قربانی واجب ہے کہ وہ اللہ کی رضا کے لیے بہترین اور فربہ جانوروں کی قربانی کریں اور قربانی کا گوشت مستحق افراد تک پہنچانے کا خاص اہتمام کریں،قربانی اسلام میں نہ صرف ایک مذہبی فریضہ بلکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یادگار ہے،انہوں نے بلدیاتی اداروں اور ٹی ایم سیز سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے دنوں میں مساجد میں اجتماعی قربانی کے انتظامات میں بھرپور تعاون کریں۔