کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بدترین مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل ہوشربا اضافے کے خلاف، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اپیل پر جے یو آئی سائٹ ٹاؤن کے زیرِ اہتمام شیرشاہ کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہریوں، کارکنان اور مختلف طبقاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا قاضی احسان احمد، جے یو آئی سائٹ ٹاؤن کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔