• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورلڈ بینک کے وفد نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے نمائندوں سے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی ، وفد میں شامل ڈائریکٹر آپریشنزگیلیئس ڈراگیلس ،کنٹری ڈائریکٹربولورما آمگابازار ،ریجنل ڈائریکٹرمیسکیرم برہانے اور دیگر نےکراچی میں پانی کی فراہمی، سیوریج نظام کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کراچی کے شہریوں کو جدید، مؤثر اور پائیدار پانی و سیوریج سہولتوں کی فراہمی کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا ،اجلاس میں باہمی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جاسکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید