• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تحریک گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، علامہ میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے اپیل کی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اسلامی تحریک کو کامیاب بنانے کےلئے ووٹ دیں ، انہوں نے کہا کہ 7 جون کو گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے رہی ہے ہماری انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے،انہوں نے کہا 1996ءکے انتخابات کے نتیجے میں اسی خطے میں قومی پلیٹ فارم کی حکومت قائم ہوئی اسلامی تحریک قومی سیاسی پلیٹ فارم ہے جو علمائے اسلام کی قیادت میں تشکیل پایا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی سربراہی حاصل ہے، ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل میں اسلامی تحریک نے بھرپور کردار ادا کیا، ملی حقوق کی جدوجہد میں علامہ سید محمد دہلوی ، مفتی جعفر حسین ، شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ سید ساجد علی نقوی نے قوم کے حقوق کا تحفظ کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید