• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال یونیورسٹی میں اسرائیلی پرچم لگانے کا واقع قابل مذمت ہے، ترجمان آئی ایس او

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایس او کے ترجمان حمزہ سبزواری نے کہا ہے کہ چکوال یونیورسٹی میں اسرائیلی پرچم لگانے کے شرمناک واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ حرکت آئینِ پاکستان کی روح اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے واضح فرمان کی خلاف ورزی ہے،یہ پرچم مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگا ہوا ہے اور اسے کسی تعلیمی ادارے میں لہرانا پوری قوم کے جذبات مجروح کرنا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ فی الفور اس شرمناک حرکت پر قوم کو وضاحت پیش کرے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید