کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر بلاک 9 پہلوان گوٹھ نالے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ شاہ زیب ولد سعید خان جاں بحق ، 18 سالہ نور صادق ولد دین محمد اور 60سالہ حضرت بی بی زوجہ قمرگل زخمی ہوگئی ، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والا نور صادق مقتول کا چچا زاد بھائی جبکہ زخمی خاتون پڑوسن ہے ، مقتول کے چچا نور محمد نے بتایا کہ واقعے سے قبل مخالف گروپ سے قریب ہی واقع مارکیٹ میں جھگڑا ہوا جہاں ان کے دیگر ساتھیوں اور مخالف گروپ کے مابین دو طرفہ اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی ، فائرنگ کی اطلاع کرنے وہ گھر آیا تھا تو دیکھا کہ شاہ زیب ، نور صادق اور دیگر محلے کے نوجوان قربانی کے جانور کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ابھی وہ وہاں پہنچا ہی تھا کہ مخالف گروپ کے شان عرف شانو اور حیدر سمیت 7 سے 8 افراد وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس جس سے شاہ زیب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔