کراچی (اسٹاف رپورٹر) 33ویں ایشین جونیئرانفرادی اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی ماہ نور علی ،بوائز انڈر17 ایونٹ میں نعمان خان، محمدعمیرعارف، انڈر15 میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل ، محمد سہیل عدنان سیمی فائنل میں پہنچ گئے، چین کےشہر پانزیہوامیں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفی خان ناکامی سے دوچار ہوئے۔