• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو شان مسعود کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی شہرت یافتہ بیٹر بابر اعظم کو شان مسعود کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کی صبح گیارہ بجے لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی پریس کانفرنس میں ان کی تقرری کا اعلان کرے گی۔ بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر پانچ ٹیسٹ میچوں میں قیادت سونپی جائے گی۔جولائی2024میں بابر اعظم نے آخری بار سری لنکا کے خلاف کپتانی کی تھی اس طرح وہ دو سال بعد کپتانی سنبھالیں گے۔2024میں امریکا میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں میزبان ملک کے ہاتھوں حیران کن شکست کے بعدانہیں ٹی ٹوئینٹی کی کپتانی سے فارغ کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام اور سلیکٹرز نے چیئرمین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے میں کپتان مقرر کریں ۔ محسن نقوی کی مصروفیات کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کا اعلان تاخیر کا شکار ہوئی۔سلیکٹرز نے ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم کپتان کا فیصلہ ہونے کے بعد ان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔شان مسعود کو کپتان کی حیثیت سے16میں12ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے البتہ وہ کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید