• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلا فیفا ورلڈ کپ یادگار چھ ملکوں کی میزبانی میں کھیلا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیفا کا اگلا ورلڈ کپ یادر گار ہوگا، جو چھ ملکوں کی میزبانی میں کھیلا جائے گا، اوراس میں ورلڈ کپ مقابلوں کے انعقاد کی100 ویں سالگرہ بھی ہوگی، یہ ورلڈ کپ کا24واں ایڈیشن ہوگا جس کی میزبانی فیفا نے چھ ملکوں کو دی ہے، ان میں مراکش، پرتگال، اسپین مشترکہ میزبان ہوں گے، ارجنٹائن، پیرا گوئے اور یورا گوئے ضمنی میزبان شامل ہیں،1930 میں ہونے والے پہلے ٹورنامنٹ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یوراگوئے کے شہر مونٹی ویڈیو کے اسٹیڈیم میں جہاں پہلے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا خصوصی تقریب رکھی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید