• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پاکستانی سفارتکار فٹبالرز کی ٹریننگ کیلئے تیار

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی عابد حسین نے نیویارک میں پاکستانی سفارتخانہ کے قونصل ہیڈ محمد عمر سے ملاقات کی۔ اس موقع پرنیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے سربراہ چوہدری نوید اور دیگر موجود تھے۔ ذکاء اللہ اور عابد حسین کا کہنا تھاکہ فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے بعد نئی منتخب باڈی نےمختصر عرصے میں صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کی سربراہی میں پاکستانی فٹ بال کو عالمی سطح پر بڑی بڑی کامیابیاں دلوا ئی۔ قونصلر ہیڈ محمد عمرکا کہنا تھاکہ پاکستانی فٹ بال کیلئے خدمات حاضر ہیں،16 اور 18سال کے نوجوانوں کو فٹ بال کی ٹریننگ کیلئے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔