کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کرد ئیے ۔ ذرائع کے مطابق محمد حارث ، شاداب خان ، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف، شمائل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق ، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کردیا گیا۔ 13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ معاذ صداقت کو کیربئین پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔