کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین اسٹوکس کی ریٹائر منٹ کے بعد انگلینڈ کے ہیری بروک نے کہا ہے کہ اگر انہیں انگلینڈ کا ٹیسٹ کپتان بنایا جاتا ہے تو یہ اعزاز کی بات ہوگی۔ہیری بروک، گزشتہ موسم سرما کی ایشز کے آغاز سے ٹیسٹ نائب کپتان تھے۔اوول ٹیسٹ میں بروک کو انگلش بورڈ نے کپتانی سے نظر انداز کرتے ہوئے جوروٹ کو قیادت سونپ دی27 سالہ بروک کو مستقبل میں انگلینڈ کا نیا کپتان بنایا جاسکتا ہے۔