کراچی (شکیل یامین کانگا) اسپین ، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ کے پر ی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔آسٹریا، کروشیا اور الجزائز شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئیں۔ اسپین 2010 کےبعد پہلا ناک آؤٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ لاس اینجلس میں اسپین نے یکطرفہ مقابلے میں آسٹریا کو 0-3 سے مات دی ۔ اویار زبال نے دو جبکہ پیڈرو پورو ایک گول کیا ۔ ٹورنٹو میں پرتگال نے کروشیا کو 1-2 کی شکست دی۔ دوسرے ہاف میں کروشیا نے پیریسک کے گول سے برتری حاصل کی۔ 68ویں منٹ میں پرتگال کو پینالٹی ملی جس پر رونالڈو میں گول کرکے میچ برابر کردیا۔ انجری ٹائم میں راموس نے گول کرکے پرتگال کو فتح دلوا دی۔ کینیڈا کےوینکور اسٹیڈیم میں سوئٹزر لینڈ نے الجزائر کو دو صفر کی شکست دی۔ فاتح سائیڈ کیلئے ایم بولو اور ڈان این ڈوئے نے گول کیے۔