کراچی(اسٹاف رپورٹر)لندن کے لارڈز گراونڈ میں میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ٹیم چھ بار یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔