کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 40 رنز سے شکست دی ۔ انگلینڈ ویمن نے 5 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ناکام ٹیم 8 وکٹوں پر 129 رنز ہی بنا سکی۔