• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کیلئے 11 ارب کے فنڈز کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں اگلے سال ہونے والے ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ گیمز کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گیمز کی تیاریوں سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد میں سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 5 ارب روپے لاہور اور اسلام آباد میں سہولیات اور انفراسٹرکچر پر خرچ ہونگے، باقی رقم آپریشنل اخراجات کیلئے ہو گی۔ اجلاس میں پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن ، مالی امور، انفراسٹرکچر اور کھیلوں کے مقامات سے متعلق ذیلی کمیٹیوںکی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، طارق باجوہ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، صوبائی حکام اور اسپورٹس بورڈ نمائندے شریک ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید