• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ، مراکش کی کوارٹر فائنل میں رسائی، ایک میزبان کینیڈا ایونٹ سے باہر

کراچی (شکیل یامین کانگا) مراکش نے ورلڈ کپ فٹبال کے ایک میزبان ملک کینیڈا کی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں تین گول سے شکست دے کر رواں ایونٹ کے لاسٹ ایٹ کوارٹر فائنل مر حلے میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، کینیڈا کوئی گول نہ کرسکا،ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرے ہاف میںمڈ فیلڈر عزالدین اوناحی نے دو اور سفیان رحیمی نے ایک گول بناکر اپنی ٹیم کو سرخرو میدان سے باہر نکالا، جیت کے بعد مراکش کے کئی شہروں میں جشن مناتے ہوئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے کئی دیگر اسلامی ملکوں میں خوشی کا سماں نظر آیا،پاکستان میں بھی اس مقابلے کا بھر پور جوش دکھائی دیا،اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں ارجنٹائن نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی کیپ ورڈی کی ٹیم نے تین بار ٹائٹل حاصل کرنے والی ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ دو بار خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا۔اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے کھلاڑی بورگس کی غلطی سے گیند ان کی ٹیم کے جال میں چلی گئی اور ٹاپ ٹیم نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،کولمبیا نے گھانا کو ایک صفر سے شکستً دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

اسپورٹس سے مزید