کراچی(اسٹاف رپورٹر) ندیم عمر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر کے عہدے کے لیے آئندہ الیکشن لڑیں گے۔ اس بات کا اعلان ندیم عمر پینل کی کور کمیٹی کے سربراہ خالد نفیس نے ندیم عمر اور نومنتخب زونل عہدیداروں کے درمیان ملاقات کے دوران کیا۔ندیم عمر نے نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔