کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین جے شاہ کی صدارت میں اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں8سے11جولائی تک ہوگا۔ اجلاس میں تمام ممبرز کے چیف ایگزیکٹوز اور بورڈ سربراہان شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کرکٹ بورڈ کے سی او او سُمیر احمد سید کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ چیئرمین محسن نقوی بھی میٹنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔