• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی شہری سے شادی کیلئے جانیوالا گجر نوالہ کاہم جنس پرست گرفتار

کراچی(مطلوب حسین)آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئےمبینہ طور پرہم جنس پرست بن کر کراچی ایئر پورٹ سےسری لنکا جانے والے مسافر کو ایف آئی اے نے آف لوڈ کر کے مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق فیڈل انوسٹی گیشن ایجنی (ایف آئی اے ) امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے ایک مسافر کو آف لود کردیا جو سری لنکا جارہا تھا ،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافر ندیم عباس کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع گجر نوالہ سے ہے اور اسکےموبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔ ابتدائی جانچ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں ایران کے راستے “ڈنکی” لگا کر یورپ جانے کی کوشش کر چکا ہے جہاں اسے یونانی پولیس نے گرفتار کر کے ترکی واپس بھیج دیا تھا جبکہ 2022 میں اسے مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا گیا تھا، مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری Steven Christopher کے ساتھ ہم جنس شادی سے متعلق معاہدہ بھی طے پایا تھا اور اسے ان معاملات کے لیے 40 لاکھ روپے ادا کیے تھے،مسافر کے مطابق مذکورہ آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان بھی آیا تھا ،ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید