مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی)نیتن یاہو حکومت خطرہ میں، اسرائیلی پارلیمان تحلیل کرنے کا بل اکثریت سے منظور ،ابتدائی رائے شماری میں 120ارکان میں سے 110کابل کے حق میں ووٹ، بل اب کمیٹی میں پیش ہوگا،تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال نیتن یاہو اتحاد کمزور پوزیشن میں ہے، ایران کیخلاف فوجی کارروائی صورتحال بدل سکتی ہے۔اسرائیلی ارکانِ پارلیمان کی اکثریت نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکمران اتحادی جماعت کی جانب سے پیش کردہ ایک بل کے حق میں ووٹ دیا ہے ، جس سے پارلیمان تحلیل ہونے اور قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ابتدائی رائے شماری میں 120 میں سے 110 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ کسی نے مخالفت نہیں کی، باقی ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔