• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پانی کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، فراہمی میں تعطل روز کا معمول، واٹر بورڈ انتظام ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پانی کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا کبھی لائنیں پھٹ جاتی ہیں یا پھر پمپنگ اسٹیشنوں پر فالٹ اور بجلی کے باعث سپلائی کئی روز معطل رہتی ہے عید سر پر ہے شہری پریشان اور بے بس دکھائی دیتے ہیں انتہائی مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں پانی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کے لئے واٹر بورڈ حکام کے پاس کوئی مینجمنٹ نظر نہیں آرہی اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو نہ صرف عید پر لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گابلکہ اس کے بعد بھی مزید خراب ہوتی نظر آر ہی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور چیئر مین واٹر کارپوریشن میئر کراچی مرتضیٰ وہاب فوری اس جانب توجہ دیں اور شہریوں کو طویل عرصے سے جاری پانی کی قلت سے نجات دلائیں دریں اثنا واٹر کارپوریشن نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والے کے الیکٹرک فیڈر-I میں کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں K-II اور K-lll سے پمپنگ کا نظام متاثر ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی تکنیکی ٹیموں نے فالٹ کی بحالی اور خرابی کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے24 مئی کو تقریباً صبح 4:00 بجے فیڈر-I پر کیبل فالٹ آیا، جس کے باعث K-II کی پمپنگ متاثر ہوئی۔ معائنے کے بعد کے الیکٹرک ٹیم نے فالٹ موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مرمتی کام میں وقت درکار ہے اس دوران عارضی طور پر متبادل سپلائی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ جزوی آپریشن جاری رکھا جا سکے ٹیم فالٹ کی تلاش میں مصروف ہے تاہم ابھی تک فالٹ کی درست جگہ معلوم نہیں ہو سکی واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے متعلقہ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی ترجمان نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے عارضی تعطل پر معذرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال کو جلد معمول پر لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںشہری ممکنہ عارضی پانی کی کمی کے دوران پانی کا محتاط استعمال کریں۔
اہم خبریں سے مزید