راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے بھابڑہ بازار میں واقع ایک بیف شاپ سے 6من سے زائد بدبودار، غیر معیاری اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دکان میں موجود گوشت کی جانچ پڑتال کی تو گوشت انتہائی ناقص حالت میں پایا گیا تلف کیے جانے والے گوشت کی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔