راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے شہری گاڑی، 14موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء چھین لی گئیں، متعدد مویشی چوری کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 11موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، مویشیوں، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ حیدری چوک میں سرفراز اور ارحم سے 2موبائل، تھانہ کینٹ کے علاقہ ٹیکسلا سٹینڈ کے قریب عدیل احمد سے موبائل، تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں اسامہ بن عارف سے7ہزار روپے اور موبائل، تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر شرجیل وغیرہ سے 2موبائل چھین لئے گئے، عمران منیر کی گاڑی سے بیگ جس میں موبائل، 25ہزار روپے، شناختی کارڈ وغیرہ تھا،بکرامنڈی میں حنیف کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے ، جہلم روڈ پر جہلم برج پر لگے کیمرے اور پاور کیبل، بی 17میں نئیر سلطانہ کے گھر سے 2لاکھ روپے، ڈھوک سیداں میں رفیق کے گھر سے 17بکریاں، بکرے اور ان کے بچے ،گلستان کالونی چکری روڈ پر شیر زمان کے گھر سے 70ہزار روپے اور موبائل، بحریہ فیز8 میں خالد محمود کی گاڑی سے بیگ جس میں 3لاکھ 20ہزار روپے اور دیگر سامان مالیتی 20ہزار روپے، شناختی کارڈ، گاڑی کی اصل فائل، ڈھوک بھٹی بگا شیخاں میں علی محمد کی 3گائیں چوری کرلی گئیں، اسلام آباد کے علاقہ تھانہ کوہسار، سنگ جانی اور ہمک سے 3موٹرسائیکل،چوری کرلئے گئے۔