• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار کر لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ شراب، چرس،اسلحہ معہ ایمونیشن، گینگز سے مسروقہ موٹرسائیکلز اور سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزموں سے 45لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ پیرودھائی،صدر واہ، ٹیکسلا، جاتلی اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں۔ راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 2کلو480 گرام چرس برآمد کی جب کہ تھانہ آراے با زارپولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 400گرام چرس برآمد کر لی جبکہ راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2سرگرم گینگز کے 4کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 8مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ نصیر آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ دوسری کارروائی میں رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو دھر لیا، جن کے قبضے سے 3مسروقہ موٹر سائیکلیں، 22ہزار 500روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید