راولپنڈی (راحت منیر / اپنے رپورٹر سے) بھاٹہ چوک منڈی مویشیاں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔سرکاری کیمپ میں موجود ملازمین کیلئے بیٹھنے کے لئے کرسیاں ہیں نہ ہی شدید گرمی کے باوجود پنکھے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔مویشی منڈی سرکاری کیمپ میں محکمہ صحت کے دو،محکمہ لائیوسٹاک کے تین،سول ڈیفنس،ڈبل ون ڈبل ٹو،آر ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر محکموں کے تقریبا دس ملازمین ڈیوٹی پر ہیں۔لیکن ان کو کوئی سہولت میسر نہیں۔جانوروں یا خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کیا سہولت ملنی ہے۔سرکاری افسران روزانہ فوٹو سیشن کیلئے منڈی پونچ جاتے ہیں۔لیکن سرکاری ملازمین کی حالت کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔سارا زور جانور خریدنے کے لئے آنے والوں سے فیسوں کی وصولی پر لگایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اتوار کو بھی اے سی کینٹ نے منڈی کا دورہ کرکے منتظمین کو سرکاری کیمپ میں موجود ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔