راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے گرفتار کار چورکی نشان دہی پر 4مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے چند روز قبل فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی حالت میں ایک کار لفٹر کو گرفتار کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 4مسروقہ کاریں برآمدکر لی گئی ہیں، پولیس کے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ماسٹر کی (چابی) کی مدد سے گاڑیاں چوری کرتا اور دوسرے صوبوں میں لے جاکر کر فروخت کرتا تھا۔