راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ اور آئی ٹی پی کیویلیرز نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی اور روڈ سیفٹی کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا، اور بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ مہم کا مقصد شہریوں، بالخصوص موٹر سائیکل سواروں اور نوجوانوں میں ہیلمٹ کے استعمال، لین وائلیشن، ون وے اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔