راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کرتے رہیں گے، معاشی اصلاحات کے لئے بجٹ تجاویز حکومت کو پیش کردی ہے اور امید ہے بجٹ میں ٹیکس نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے گزشتہ روز ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سنیئر نائب صدر خالد فاروق قاضی نائب صدر فہد برلاس اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی اور شہر میں تاجروں کے مسائل پر تفصیلی بات کی گئی۔