• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین سرمایہ کاری، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی 15 یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت ، تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی ، انسانی وسائل کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت 15 شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کردیئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان متعدد معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز)، پروٹوکولز اور تعاون سے متعلق دستاویزات پر دستخط اور انکے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی جوبیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان معاہدوں پر دستخط پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی وسعت کی عکاسی کرتے ہیں اور اہم شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کریں گے، جو دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی میں براہِ راست معاون ثابت ہوں گے۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ معاہدے، مفاہمتی یادداشتیں اور پروٹوکولز تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، میڈیا اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ پر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید