• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس نے انمول عرف پنکی منشیات کیس میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی سے انکوائری اور جاری تحقیقات میں معاونت کی درخواست کر دی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ انمول عرف پنکی منشیات کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کو جو منشیات کے حوالے سے رقوم موصول ہوتی تھیں وہ اس کے دو سہولت کار بھائیوں ذیشان الرحمن اور سہیل الرحمن کے بینک اکاؤنٹس منتقل ہوتی تھیں۔ لہذا اس حوالے سے ایف آئی اے نہ صرف خود انکوائری کرے بلکہ تحقیقات میں معاونت بھی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید