کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیپرا آئی ایس پی 2025-35منصوبے کو دوبارہ ترتیب دے ،ایس ایم تنویر،57ارب ڈالر کا پاور پلان عوام پر مزیدبوجھ ڈالے گا،سرپرست اعلیٰ یو بی جی گروپ،یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پر زور دیا ہے کہ وہ انڈی کیٹو سسٹم پلان (آئی ایس پی) 2025-35 کو مسترد کرتے ہوئے اس خامیوں سے بھرپور توانائی منصوبے کو ازسرِنو ترتیب دے۔