• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کو ایک برس کیلئے اپنا ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیسٹ کرانیکی چھوٹ مل گئی، ایچ ای سی ٹیسٹ کا اطلاق آئندہ برس سے ہوگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات میں ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ کی نئی پالیسی جامعات کی جانب سے تیاری نہ ہونے کے باعث ایک سال کے لیے موخر کردی ہے جس کے بعد اب 2027 سے نئی پالیسی کے تحت جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار اور لیول 7 (ایم ایس/ایم فل یا مساوی) اور لیول 8 (پی ایچ ڈی یا مساوی) پروگراموں میں داخلے صرف ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے تحت منعقد ہونے والے جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ تاہم 2026 میں جامعات اب ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے اپنے علیحدہ یا داخلی ٹیسٹ خود منعقد کر سکیں گی۔
اہم خبریں سے مزید