کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے ٹریڈنگ ٹائیکون کو ایک ہی دن میں1.7ارب ڈالر کا جھٹکا، بنیادی وجہ بیجنگ کی سرحد پار اسٹاک ٹریڈنگ پر نئی سخت پابندیاں، مقصد ملک سے سرمایہ انخلا کو کنٹرول کرنا ، لیف لی کی مجموعی دولت 4.7ارب ڈالر رہ گئی ، گذشتہ سال اکتوبر یہ 10.1ارب ڈالر سے بھی زیادہ تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی آن لائن بروکریج کمپنی فُتو ہولڈنگز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو لیف لی کی دولت میں ایک ہی دن میں 1.7 ارب ڈالر کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ بیجنگ کی جانب سے سرحد پار اسٹاک ٹریڈنگ پر نئی سخت پابندیاں ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ملک سے سرمایہ کے انخلا (کیپیٹل آؤٹ فلو) کو کنٹرول کرنا بتایا جا رہا ہے، جس کے بعد کمپنی کے حصص اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر فوری اثر پڑا۔