کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ پولیس سندھ میں تقرر و تبادلے،تعیناتی کے منتظرڈاکٹرفرخ رضا کوایس ایس پی سٹی اورعارف عزیزکوایس ایس پی ڈسٹرکٹ تھرپارکرتعینات کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھونےتعیناتی کے منتظرڈاکٹرفرخ رضا کوایس ایس پی سٹی تعینات کردیاجبکہ تعیناتی کے منتظرعارف عزیزکوایس ایس پی ڈسٹرکٹ تھرپارکرتعینات کردیا اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔